بھٹکل :۳۰/ستمبر (ایس او نیوز)مرڈیشور کے ساحل سمندر پر آبی کھیلوں کی شروعات کے لئے اترکنڑا ضلع ڈی سی کی طرف سے صادر کئے گئے حکم پر دھارواڑ ہائی کورٹ بنچ نے حکم امتناعی لگایا ہے۔
سمندر کنارے جہاں کشتیاں لنگر ڈالتی ہیں وہاں آبی کھیلوں کے لئے اجازت دینے سے ماہی گیروں کے لئے اپنی کشتیاں کھڑا کرنےکے لئے کوئی جگہ نہیں رہے گی، متعلقہ جگہ پر آبی کھیلوں کی شروعات کے لئے ٹینڈر بلایا گیا ہے۔ منجوناتھ ہری کنتر نامی ماہی گیر نے مرڈیشور بندرگاہ کو ریاستی حکومت نے ایک بندرگاہ کے طورپر منظوری دئیے جانے کو لے کر ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی ۔ منصف بی شری نواس گوڈا نے عرضی پر سنوائی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت تک ٹینڈرکے متعلق کوئی کارروائی نہ کئے جانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد مدعی الیہ کو نوٹس جاری کیا۔ خیال رہے کہ ساحل آن لائن میں مرڈیشور کےساحل پر آبی کھیلوں کو لے کر ستمبر میں ایک تفصیلی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔